Monday, 25 June 2012

The Benedictus in Urdu


زکرّؔیا کا گیت 

مُبارَک ہو خُداوند خُدائے اِسرائیؔل۔
کیونکہ اُس نے توجُّہ کر کے
 اپنی اُمّت کو مُخلصی بخشی۔

اَور اُس نے اپنے بندے داؤد کے گھرانے میں۔
ہمارے لئے قرنِ نجات نَصب کِیا۔
جیسا اُس نے اپنے اُن انبِیاء پاک کے مُنہ سے کہا تھا۔
 جو قدیم سے ہوتے آئے ہَیں۔

کہ اُس نے ہمیں ہمارے دُشمنوں سے۔
اَور ہمارے سب کِینہ وروں کے ہاتھ سے نجات دی۔
اَور کہ اُس  نے ہمارے باپ دادا پر رحم کرے۔
اپنے پاک عہد کو یاد فرمایا۔
 
 یعنی اُس قَسم کو جو اُس نے۔
ہمارے باپ اِبراؔہیم سے کھائی تھی۔
کہ وہ ہمیں یہ عِنایت فرمائے گا۔
کہ اپنے دُشمنوں کے ہاتھ سے رِہائی پاکر۔
ہم بے خوف اُس کی خدمت کریں۔
اُس کے حضُور اپنے کُل ایّام۔
پاکِیزگی اَور صداقت کے ساتھ۔

اَور تُو اَے بچّے۔
حَق تعالیٰ کا نبی کہلائے گا۔
کیونکہ تُو خُداوند کے آگے آگے۔
اُس کی راہیں تیاّر کرتا جائےگا۔
تاکہ اُن کے گُناہوں  کی مُعافی سے۔
اُس کی قوم کو نجات کی معرفت دِلائے۔
ہمارے خُدا کی اُس عین رحمت کی وجہ سے۔
جِس کے ساتھ عالمِ بالا کی فجر ہم پر آئے گی۔
تاکہ اُنہیں روشنی بخشے
جو تارِیکی اَور مَوت کے سائے میں بیٹھے ہَیں۔
اَور ہمارے قدموں کی۔
سلامتی کی راہ میں ہِدایت کرے۔
For Roman Urdu click here
To download pdf click here

No comments:

Post a Comment